پولیس کی بڑی کاروائی ،32 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پولیس کی بڑی کاروائی ،32 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پولیس کی بڑی کاروائی ،32 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد مویشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیاض گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ عطاء شہید پولیس کی بڑی کاروائی ،32 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر عطاء شہید پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، مویشی چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیاض کو گرفتارکر لیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، برآمد مال مسروقہ میں 2 بھینسیں، گائے ، بکری، بیٹری اور 2 موٹر سائیکل شامل ہیں جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او عطاء شہید انسپکٹر محمد اقبال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کر کے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...