سکول سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری

 سکول سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری

سکول سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری جیب تراشوں نے اجنالہ ریلوے اسٹیشن پرمحمد اظہر کو 73ہزار روپے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھڈیاں شریف سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا سامان، ہجن میں محمد شعیب کے نجی سکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، 109جنوبی کے محمد افضل ،54جنوبی کے محمد آصف،احمدے والا کے نعمان شاہین،بھیرہ کے ذیشان افضل،چک میانہ کے محمد فاروق،ساہی وال کے ظفر عباس کے گھروں سے لاکھوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی، زیورات،موبائلز و دیگر اشیاء ،ظہور حیات کالونی کے عدنان حسن کی دوکانس ے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے موٹرسائیکل سپیئر پارٹس،دین کالونی سے محمد کلیم شہزاد،فاروق کالونی سے عرفان حسین،محمدی کالونی سے کامران افضل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ نامعلوم جیب تراشوں نے اجنالہ ریلوے اسٹیشن پر 8شمالی کے رہائشی محمد اظہر کو 73ہزار روپے اور26شمالی میں راولپنڈی کے رہائشی عبدالرحمان کو 18ہزار روپے سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...