پارکوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و تزئن وآرائش یقینی بنانیکی ہدایت

 پارکوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و تزئن وآرائش یقینی بنانیکی ہدایت

پارکوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و تزئن وآرائش یقینی بنانیکی ہدایت میونسپل کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران کو اربن کو ریڈور کے منصوبہ کو فوری فعال کر نے کا حکم

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت مختلف امور کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے جشنِ آزادی کے سلسلہ میں منعقد کرائی جانے والی تقریبات، بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزین وآرائش کا تفصیلی جائزہ جائزہ لیا۔انہوں نے میونسپل کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران کو زیر تکمیل اربن کو ریڈور کے منصوبہ کو فوری فنگشنل کر نے ، پارکوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و تزئن وآرائش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، میو نسپل کمیٹی، محکمہ تعلیم، سپیشل ایجو کیشن کے افسران کی کا ؤشوں کی تعریف کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، ایڈیشنل دپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، سی او میو نسپل کمیٹی مبشر کلیم گل، ڈسٹرکٹ آفیسر فنا نس ارسلا ن با بر، ڈسٹرکٹ آفیسر پلا ننگ عاصم ضیاء خان، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس مد ثر حسن، سنیئر انجنیئر ضلع کونسل حیات اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک طارق عباس، ڈی او سیکنڈری خالد خان، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن محمد حفیظ خٹک نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...