بسیں کم مسافر زیادہ ، منزل پر پہنچنا محال ہوگیا

بسیں کم مسافر زیادہ ، منزل پر پہنچنا محال ہوگیا

کم کرایے کے باعث غیر معمولی رش ،سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کے روٹس میں توسیع کی گئی، تاہم نئے روٹس کے مطابق بسوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکابعض مقامات پر مسافروں کو اگلی بس کیلئے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ،نوجوان بڑی تعداد میں محض سیرکے لیے سفر کرتے ہیں، ضرورت مند مسافروں کومشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز شہریوں کے لیے سفری سہولت کا وعدہ لے کر ہوا تھا، تاہم بسوں کی محدود تعداد اور روٹس میں اضافے نے سروس کو ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔ مختلف روٹس پر بسوں کی تعداد کم اور مسافروں کی تعداد ہونے کے باعث شہریوں کو منزل تک پہنچنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ کم کرایے کے باعث بسوں میں غیر معمولی رش بھی بڑھ گیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کے روٹس میں توسیع کی گئی، تاہم نئے روٹس کے مطابق بسوں کی تعداد میں مطلوبہ اضافہ نہ ہوسکا۔ نتیجتاً ایک ہی بس کو مختلف روٹس پر چلانے کے باعث سروس کا دورانیہ متاثر ہورہا ہے اور بعض مقامات پر مسافروں کو اگلی بس کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔دوسری جانب انتہائی کم کرایے کے باعث الیکٹرک بسوں میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض اوقات نوجوان بڑی تعداد میں محض سیر و تفریح کے لیے بھی بسوں کا سفر کرتے ہیں، جس سے ضرورت مند مسافروں کے لیے نشست اور بروقت سفری سہولت کا حصول مزید مشکل ہوجاتا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایہ بڑھا بھی دیا جائے تو انہیں اعتراض نہیں، تاہم بسوں کی تعداد فوری طور پر بڑھائی جائے تاکہ کم کرائے کے ساتھ ساتھ بروقت اور قابلِ اعتماد سفری سہولت بھی میسر آسکے شہریوں نے حکومت پنجاب اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک بس سروس کے تمام روٹس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ، ہر روٹ پر مسافروں کی تعداد کے مطابق بسیں فراہم کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...