طالبہ کو ٹک ٹاک ویڈیو اور وائس میسجز بھیجے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) طالبہ کو مبینہ طور پر مسلسل ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز و وائس میسجز بھیجنے کا معاملہ ،پولیس نے کارروائی شروع کر دیم درخواست گزار افضل یعقوب کے مطابق اس کی بیٹی امِ رباب کو ملزم کاشف سکول۔۔۔
ٹیوشن اور عربی پڑھنے جاتے ہوئے گلی میں مبینہ طور پر تنگ کرتا تھا والد نے ملزم کے والدین کو معاملے سے آگاہ کیا اور بیٹی کا سکول، ٹیوشن اور عربی پڑھنا بھی چھڑوا دیا، تاہم الزام ہے کہ ملزم باز نہ آیا اور گھر پر مبینہ طور پر تحائف بھی بھجواتا رہا گزشتہ روز بھی ملزم نے موبائل فون پر اس کی بیٹی سے متعلق ٹک ٹاک ویڈیو اور وائس میسجز بھیجے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments