کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2350 روپے تک جا پہنچی
روٹی 15 سے بڑھا کر 20 اور 25 روپے والا نان 30 روپے میں فروخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نجی ملوں کے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہفتے میں 2100 سے بڑھ کر 2300 سے 2350 روپے تک جا پہنچی، روٹی 15 سے بڑھا کر 20 اور 25 روپے والا نان 30 روپے میں فروخت ہونے لگا، جبکہ سرکاری نرخ پر فراہم کیے جانے والے آٹے کے ناقص اور مبینہ ملاوٹ شدہ ہونے کی شکایات نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سرکاری نرخ پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے مقرر ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا محدود مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے اور اس کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے ۔ شہریوں کے مطابق آٹے میں مبینہ ملاوٹ اور ناقص معیار کے باعث اسے استعمال کرنے والے افراد مختلف بیماریوں اور طبی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، جبکہ غریب اور متوسط طبقہ سستا آٹا حاصل کرنے کے لیے مجبوراً یہی آٹا خریدنے پر مجبور ہے ،دوسری جانب نجی ملوں کے آٹے کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments