سینکچری اینڈ کیئر ہوم کا افتتاح کالاباغ کے مقام پر کر دیا گیا

سینکچری اینڈ کیئر ہوم کا افتتاح  کالاباغ کے مقام پر کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پاکستان کے پہلے منصوبے ‘‘ سینکچری اینڈ کیئر ہوم’’ کا افتتاح کالاباغ کے مقام پر کر دیا گیا ہے۔

 یہ منصوبہ معاشرے کے ان افراد کی کفالت اور نگہداشت کے لیئے قائم کیا گیا ہے جو زندگی میں سہارا چاہتے ہیں سینکچری اینڈ کیئر ہوم میں یتیم و بے سہارا بچوں، معذور بچوں، بزرگ مردوں اور خواتین کی رہائش، کفالت اور دیکھ بھال کی جائے گی جبکہ نوزائیدہ بچوں کو بھی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد تھے ،تقریب میں علاقے کے معذور بچوں، ان کے والدین، زیرِ کفالت بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سمیت معززینِ علاقہ اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...