ایم پی اے کرنل غضنفر عباس قریشی کا اے سی آفس شورکوٹ کا دورہ

ایم پی اے کرنل غضنفر عباس قریشی کا اے سی آفس شورکوٹ کا دورہ

اے سی کی ترقیاتی کاموں اور شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) ایم پی اے کرنل غضنفر عباس قریشی نے اے سی آفس شورکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایم پی اے کو تحصیل چوک میں جاری ترقیاتی کاموں اور شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر ظفر احمد نے بتایا کہ تحصیل شورکوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں، جن میں شہر کے سیوریج نظام کی بہتری، ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں ڈائیلاسز سنٹر کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے لیے مختلف منصوبے شامل ہیں۔ایم پی اے کرنل غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ شورکوٹ کی ثقافت اور تاریخی پہچان کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے تحصیل چوک، ختم نبوت چوک، باہو پارک اور عثمانیہ پارک کی خوبصورتی کے لیے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ کرنل غضنفر عباس قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...