پانی کی سپلائی کا نظام مبینہ بے ضابطگیوں کی نذر ہو گیا
بجلی کے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے واجبات کے باعث کنکشن منقطع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیو سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں میں واٹر سپلائی کا نظام مبینہ بے ضابطگیوں کی نذر، بجلی کے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے واجبات کے باعث کنکشن منقطع ہونے سے چار روز سے پانی کی فراہمی بند ہے ، شدید گرمی میں شہری بنیادی سہولت سے محروم ہوکر رہ گئے ،معروف قانون دان رانا عبداﷲ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واٹر سپلائی اسکیم کا انتظام چند سال قبل بیسٹ مین سول سروسز کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم کمپنی کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت پانی کی فراہمی کے باوجود شہریوں سے بل باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ واپڈا کے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا ہے ،رانا عبداﷲ ایڈووکیٹ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر واٹر سپلائی بحال کرائی جائے اور شہریوں کو صاف و صحت بخش پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments