ٹیکس نیٹ بڑھانے کا کوئی مؤثر نظام وضع نہ ہو سکا

 ٹیکس نیٹ بڑھانے کا کوئی مؤثر نظام وضع نہ ہو سکا

ہیلپ ڈیسک سرکاری ریکارڈ میں فعال عملی میدان میں ناپید ہو کر رہ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ایگری کلچر انکم ٹیکس کی وصولی بڑھانے کے لیے ایک سال قبل تحصیل سطح پر قائم کیے گئے ہیلپ ڈیسک افسر شاہی کی روایتی بے حسی کی نذر ہو گئے ، کاشتکاروں کی رہنمائی اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے قائم کیے جانے والے مراکز کی کارکردگی جانچنے کا آج تک کوئی مؤثر نظام وضع نہ ہو سکا، ہیلپ ڈیسک سرکاری ریکارڈ میں فعال جبکہ عملی میدان میں ان کا کردار تقریباً ناپید ہو کر رہ گیا ،ذرائع کے مطابق ایگری کلچر انکم ٹیکس کی وصولی گزشتہ کئی برس سے مسلسل کمی کا شکار ہے جبکہ سالانہ وصولی کے اہداف بھی محکمہ ریونیو کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ صورتحال میں بہتری لانے اور کاشتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے گزشتہ سال بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ان ہیلپ ڈیسک کا بنیادی مقصد کاشتکاروں کو ایگری کلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا، ان کے مسائل اور تحفظات کا ازالہ کرنا اور زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود یہ مقصد پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ذرائع کے مطابق ہیلپ ڈیسک کے قیام کے بعد ان کی روزانہ، ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر کارکردگی جانچنے کا کوئی مؤثر میکنزم سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...