امن اور برداشت ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں،ڈاکٹر قبلہ ایاز

امن اور برداشت ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں،ڈاکٹر قبلہ ایاز

نوجوان انتہاپسندی کے خاتمے اورترقیاتی پالیسیوں میں مثبت کردار ادا کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام ‘‘پاکستان میں امن و برداشت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کا استحکام’’ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، مقررین نے امن، باہمی احترام، برداشت اور مکالمے کو پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے سے جوڑنے پر زور دیا،ممبر شریعہ اپیلٹ بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ امن اور برداشت ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں، نوجوان انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں میں مثبت کردار ادا کریں، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین بابر نے نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا خزانہ قرار دیتے ہوئے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے درمیان موجود خلا ختم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،شعبہ علوم اسلامیہ کے چیٔرمین پروفیسر ڈاکٹر فیروزالدین شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو باکردار اور بامقصد شہری بنانے کے لیے انہیں سماجی روابط اور زندگی کے مقصد کا شعور دینا ہوگا، پرنسپل کالج آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مؤثر عالمی کردار کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، سیمینار کے اختتام پر طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...