درزی کی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش

 درزی کی 5 سالہ بیٹی کے  ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 49 شمالی میں درزی کی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

 والد کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداﷲ اسے ورغلا کر ایک خالی پلاٹ میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی،بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تو ملزم عبداﷲ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کے بعد بچی کے والد ندیم اختر نے پولیس سے رجوع کیا،پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...