ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد یاسین سے نقدی و موبائل چھین لیا

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد یاسین سے نقدی و موبائل چھین لیا

یونیورسٹی روڈ چٹھہ کالونی ،ساہی وال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 116جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمدیاسین سے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ 13شمالی کے افتخار احمد،حیدر آباد ٹاؤن کے غلام یاسین ،کوٹمومن کے امان اﷲ،سالم کے ساجد نعیم،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے عرفان قاسم کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر، چک مبارک کے خرم شہزاد جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ریٹیلراور امدادی رقم تقسیم کرتا ہے کی دوکان سے 3لاکھ روپے کیش،اسی طرح 119جنوبی کے محمد فریاد،جھاوریاں سے اسد عباس،پھلروان کے سلطان احمد کی دوکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش و دیگر سامان،یونیورسٹی روڈ سے محمد شفیق،چٹھہ کالونی سے فیصل اشفاق،ساہی وال سے عبدالرحمان کی موٹرسائیکلیں ، قیمتی زرعی سولر مشینری چوری کر لی گئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...