لانس نائیک محمد نواز کوآبائی قبرستان سالم میں سپرد خاک کردیا گیا

 لانس نائیک محمد نواز کوآبائی قبرستان سالم میں سپرد خاک کردیا گیا

جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار تھی ، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وطن کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سرگودھا کے سپوت لانس نائیک محمد نواز کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان سالم میں سپردخاک کردیا گیا، شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ نماز جنازہ میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور فوجی و سول افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ذرائع کے مطابق بھلوال کے قصبہ سالم سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک محمد نواز وانا میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے ، شہید کی نماز جنازہ کے بعد میت کو آبائی قبرستان سالم لے جایا گیا جہاں مسلح دستے نے سلامی پیش کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین عمل میں لائی گئی،فوجی و سول افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی لازوال قربانی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تدفین کے موقع پر علاقہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ شہید کے اہل خانہ نے وطن کی خاطر اپنے پیارے کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...