ناقص دودھ کی گاڑی کو پکڑ کر 1400 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے شہر میں سپلائی ہونے والے ناقص دودھ کی گاڑی کو پکڑ کر 1400 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھیرہ انٹر چینج پر ناکہ بندی کر کے شہر دودھ سپلائی ہونے والے مضر صحت دودھ بردار گاڑی کو پکڑ کر 1400 لیٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ کو تلف کردیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے اس لئے غیر معیاری اور مضرصحت دودھ کی سپلائی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments