صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ،کمشنر سرگودھا

 صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید  موثر بنایا جائے ،کمشنر سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژن کے تمام منیجنگ ڈائریکٹرز ستھرا پنجاب ایجنسیز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں مریم نواز کی ہدایات پر عملدرآمد اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد آصف اقبال اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد عاطف سندھونے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اجلاس کو ستھرا پنجاب سرگرمیوںکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر رکھا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...