ڈی پی او سرگودھا کی شہید کانسٹیبل محمد حیات لالی کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

ڈی پی او سرگودھا کی شہید  کانسٹیبل محمد حیات لالی کے  گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا شہید کانسٹیبل محمد حیات لالی کے گھر آمد، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 ڈی پی او نے شہید کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور شہید کی محکمہ کے لیے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارا اصل اثاثہ اور فخر ہیں، جنہوں نے عوام کے مال و جان کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے سرگودھا پولیس شہید کے خاندان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر ماہ اپنے علاقہ میں موجود شہداء کی فیملیز سے ملاقات کریں گے اور ان کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...