جامعہ بگویہ بھیرہ کے طالب علم عاطف ریاض نے قرآن مجید حفظ کر لیا
بھیرہ(نامہ نگار)دارالعلوم عزیزیہ جامعہ بگویہ بھیرہ کے ایک اور ہونہار طالب علم عاطف ریاض نے حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کر لی۔
اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مجلس حزب الانصار کے نائب امیر و جانشین اسلاف بگویہ صاحبزادہ اصف ابرار بگوی نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور انسانیت کے لیے مکمل ضابطئہ حیات ہے، اللہ تعالیٰ ہر انسان کو قرآن مجید سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے اپنی زندگی کا رہنما بنانے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی کو باسعادت بنا سکے ۔انہوں نے کہا کہ دارالعلوم عزیزیہ جامعہ بگویہ میں درجہ تعلیم القرآن کے تحت حفظ، ناظرہ، تجوید و قرأت کی باقاعدہ تعلیم کا انتظام موجود ہے۔ جہاں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ قرآن مجید کی درست ادائیگی اور تلاوت کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاونین و مخیر حضرات کے تعاون سے ادارہ طلبہ کو تعلیم و تربیت کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments