تمام گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 32,000 روپے کا جرمانہ
ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی
میانوالی (نامہ نگار)پیرا فورس میانوالی کے ایس ڈی او جمشید گلزار ملک کی سربراہی میں شہر بھر میں گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اسی سلسلے میں انفورسمنٹ آفیسر نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں گوشت و دیگر اشیاء فروخت کرنے پر متعدد گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ ایک دکاندار کو سمری ٹرائل کے ذریعے 3 روز قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ کارروائی کی زد میں آنے والے تمام گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 32,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی او پیرا فورس جمشید گلزار ملک نے واضح کیا کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments