ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق کے ہمرا ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا،صفائی ستھرائی کے نظام اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور ان کے لواحقین سے علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈی سی نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات اور علاج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments