تمام کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی تیاریاں شروع

تمام کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی تیاریاں شروع

پنجاب بورڈ آف ریونیو کے لیکویڈیشن کمیٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر زسے تمام متعلقہ کمرشل پراپرٹیز کے تازہ مارکیٹ رینٹ کا ازسرنو تعین کرانے کی ہدایت کردیکمرشل جائیدادوں کے تازہ مارکیٹ کرایوں کا تعین ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے ذریعے ہفتے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ لیکویڈیشن کمیٹی کو بھجوائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں واقع اپنی کمرشل جائیدادوں کی نیلامی کی تیاری شروع کردی، پنجاب بورڈ آف ریونیو کے لیکویڈیشن کمیٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر زسے تمام متعلقہ کمرشل پراپرٹیز کے تازہ مارکیٹ رینٹ کا ازسرنو تعین کرانے کی ہدایت کردی،لیکویڈیشن کمیٹی، کالونیز ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زکو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمیٹی موجود فہرست میں شامل کمرشل جائیدادوں کی مالک ہے اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے ان جائیدادوں کو نیلام یا دوبارہ نیلام کرنے کا ارادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے پہلے بھی ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے ذریعے مارکیٹ رینٹ کے تعین کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ضلع سرگودھا کی 12 ستمبر 2025 کو رپورٹ جمع کرائی گئی، تاہم مذکورہ رپورٹ کی مدت اب ختم ہوچکی ہے ،اسی طرح دیگر اضلاع کی مختلف اوقات میں جمع کروائی گئی رپورٹس کی معیاد ختم ہونے پر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زسے کہا گیاہے کہ منسلک تمام کمرشل جائیدادوں کے تازہ مارکیٹ کرایوں کا تعین ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے ذریعے ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ لیکویڈیشن کمیٹی کو بھجوائی جائے تاکہ آئندہ نیلامی سے متعلق کارروائی اور احکامات جاری کیے جاسکیں جبکہ فوری رابطہ کاری کے لیے ریونیو افسر ان کو ڈپٹی کمشنر زکے ساتھ کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...