راہ گیر سے ڈاکوؤں نے نقدی و اہم دستاویزات لوٹ لیں
راہ گیر سے ڈاکوؤں نے نقدی و اہم دستاویزات لوٹ لیں تلاشی لے کر پرس چھین لیا جس میں 14 ہزار 720 روپے نقدی موجود تھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرول مانگنے کے بہانے راہ گیر کو روک کر مسلح ڈاکوؤں نے کنپٹی پر پستول رکھ کر نقدی و اہم دستاویزات لوٹ لیا، بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 38 شمالی کا زمیندار رسالہ روڈ پر موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے پٹرول ختم ہونے کا بہانہ کرکے اسے روک لیا، ایک ملزم نے پسٹل کنپٹی پر رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ دوسرے نے تلاشی لے کر پرس چھین لیا جس میں 14 ہزار 720 روپے نقدی، شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف راہ زنی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments