عمرہ کے نام پر 5لاکھ کا مبینہ فراڈ، ٹریول ایجنسی مالک کیخلاف مقدمہ
عمرہ کے نام پر 5لاکھ کا مبینہ فراڈ، ٹریول ایجنسی مالک کیخلاف مقدمہ رقم کی واپسی کے مطالبے پر بوگس چیک دینے پرپولیس نے مقدمہ درج کیا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)عمرہ کے نام پر 5 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، ٹریول ایجنسی مالک کے خلاف مقدمہ درج۔سکائی لنک ٹریول ایجنسی کے مالک عمران ملک کے خلاف عمرہ کی مد میں لیے گئے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے ہڑپ کرنے اور رقم کی واپسی کے مطالبے پر بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق فخر محمود نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ملک نے عمرہ کی مد میں ایڈوانس رقم 5 لاکھ روپے وصول کیے ، تاہم بعد ازاں رقم واپس کرنے کے مطالبے پر مبینہ طور پر ایک چیک دیا۔ چیک ئبینک میں پیش کرنے پر اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔فخر محمود کی مدعیت میں پولیس نے بوگس چیک کے الزام میں عمران ملک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments