چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم
چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم محمد ریاض کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے کے زرعی مشینری چوری کر لی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران اشرف کالونی بھلوال کی صغراں بی بی ،میان کے انعام اﷲ،سلانوالی کے علی سلطان ،فاطمہ جناح کالونی کے عرفان علی چک نمبر5جنوبی کے ثاقب اقبال،72جنوبی کی سونیا منشاء کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،نقدی موبائلز و دیگر قیمتی اشیاء،چک میانہ کے محمد نذیر کے کریانہ سٹور سے ہزاروں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش،سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد انس،بلاک نمبر10سے محمد نوید،47شمالی سے عامر اختر،سول ہسپتال بھلوال کے باہر سے ظہیر احمد کی موٹرسائیکلیں،موضع ہرگن کے تیمور علی ،189شمالی کے محمد ریاض کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کے زرعی مشینری چوری کر لی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments