غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ بار بار بندش سے گھروں میں معمولات زندگی درہم برہم کاروباری سرگرمیاں متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں کئی روز سے جاری غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، بجلی کی بار بار بندش سے گھروں میں معمولات زندگی درہم برہم جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہونے لگیں۔ بجلی کی طویل بندش نے دیہاڑی دار طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جو روزانہ کام کرکے اپنے گھروں کا چولہا جلاتا ہے دید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا برا حال ہے ، بچے ، بزرگ اور خواتین گرمی اور حبس میں پریشان جبکہ بجلی سے منسلک کاروبار بھی مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔ دکانداروں اور چھوٹے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری اوقات میں کام مکمل نہیں ہو پاتا، جس سے آمدن میں واضح کمی آرہی ہے ,کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اور شیڈول واضح نہیں، اچانک بجلی بند ہونے سے نہ صرف کاروباری امور متاثر ہوتے ہیں بلکہ گھریلو صارفین بھی شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات اور احتجاج کے باوجود صورتحال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی بجلی کی بندش نے دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔ بجلی سے چلنے والی دکانوں، ورکشاپس، چھوٹی صنعتوں اور دیگر کاروباروں میں کام رکنے کے باعث مزدوروں کو مکمل دیہاڑی نہیں مل پاتی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments