گاڑی سے 10 من ناقص اور مضر صحت کھویا برآمد

 گاڑی سے 10 من ناقص اور مضر صحت کھویا برآمد

گاڑی سے 10 من ناقص اور مضر صحت کھویا برآمد ٹارچ ایڈلٹریشن ٹیسٹ کیا گیا تو کھویا ملاوٹی ثابت ہوا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، کوٹ مومن اسلام آباد سائیڈ انٹرچینج پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 10 من سے زائد ناقص اور مضر صحت کھویا برآمد کرلیا گیا، فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر ٹارچ ایڈلٹریشن ٹیسٹ کیا گیا تو کھویا ملاوٹی ثابت ہوا، ملاوٹی کھویا وان میانہ، کوٹ مومن سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا اور اسلام آباد انٹرچینج سے بس کے ذریعے راولپنڈی بھجوائے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی، کھویا تلف کرنے کے معاملے پر مالکان کی جانب سے مبینہ مزاحمت اور فوڈ اتھارٹی ٹیم سے بدتمیزی کا الزام بھی سامنے آیا، مالکان اور ٹیم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فوڈ سیفٹی آفیسر رابعہ تسنیم کی مدعیت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت امتیاز علی، محمود علی اور آصف نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...