شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا منصوبہ، پسند نا پسند اقرباپروری اور بدانتظامی کا شکار

شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا منصوبہ، پسند نا پسند اقرباپروری اور بدانتظامی کا شکار

انکروچمنٹ کا انتظامی شعبہ تجربہ کارافسران کی مؤثر نگرانی کے بجائے کم سکیل کے ملازمین کے سپرد، ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیوں کی شکایات سامنے آرہی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا دعویٰ اپنی ہی انتظامی پالیسی کے بوجھ تلے دبنے لگا، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ طور پر کم سکیل کے ملازمین کو انکروچمنٹ شعبہ کا چارج دیے جانے کے بعد آپریشن کی شفافیت، میرٹ اور انتظامی نگرانی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ، ذرائع کے مطابق انکروچمنٹ کا اہم انتظامی شعبہ تجربہ کار اور متعلقہ افسران کی مؤثر نگرانی کے بجائے کم سکیل کے ملازمین کے ذریعے چلائے جانے سے مبینہ طور پر پسند ناپسند، اقربا پروری اور بدانتظامی کا شکار ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا یکساں معیار برقرار نہ رہنے کی شکایات بڑھ رہی ہیں، بعض بااثر دکانداروں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو مبینہ طور پر ریلیف ملنے جبکہ عام دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں کیے جانے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، جس سے نہ صرف انکروچمنٹ آپریشن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے بلکہ میونسپل کارپوریشن کی مجموعی انتظامی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے ، اہم شاہراہوں، چوراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے باوجود سامان دوبارہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجنے لگا ہے جو ٹریفک کی روانی میں خلل کا سبب بن رہے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک بند اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے بہت مشکلات آ رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...