کچہ گجرات میں لمپی سکن بیماری کا پھیلاؤ، مویشی پال پریشان

کچہ گجرات میں لمپی سکن بیماری کا پھیلاؤ، مویشی پال پریشان

کچہ گجرات میں لمپی سکن بیماری کا پھیلاؤ، مویشی پال پریشان متاثرہ جانوروں کے علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ، مویشی پال

کندیاں(نمائندہ دنیا )کچہ گجرات میں لمپی سکن بیماری کا پھیلاؤ، مویشی پال پریشان ۔ضلع بھر کی طرح یونین کونسل کچہ گجرات میں بھی جانوروں میں لمپی سکن بیماری کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مویشی پال حضرات شدید پریشانی کا شکار ہیں مویشی پال افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ جانوروں کے جسم پر بڑی تعداد میں دانے نمودار ہوتے ہیں جو بعد ازاں زخموں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جبکہ جانور شدید بخار میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں ان کے مطابق لمپی سکن سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ متاثرہ جانوروں کو شدید بخار اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے مویشی پال حضرات نے شکوہ کیا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ جانوروں کے علاج معالجے اور ضروری ادویات کی فراہمی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پپلاں کی یونین کونسل کی سطح پر لائیو اسٹاک کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور متاثرہ جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری طبی امداد اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...