دھماکہ خیز مواد کا غلط استعمال،نگرانی کا نیا نظام نافذ
دھماکہ خیز مواد کا غلط استعمال،نگرانی کا نیا نظام نافذ ذخیرہ، نقل و حمل اور بلاسٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کرے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں دھماکہ خیز مواد کے ممکنہ غلط استعمال، غیر قانونی ذخیرہ اور نقل و حمل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے نگرانی کا نیا اور سخت نظام نافذ کردیا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی سربراہی میں 13 رکنی ڈسٹرکٹ ایکسپلوزیوز مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ضلع بھر میں بارودی مواد کے استعمال، ذخیرہ، نقل و حمل اور بلاسٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کرے گی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے 28 جولائی 2026 کے جاری احکامات اور دھماکہ خیز مواد ترمیمی قوانین 2010 کے رول 137G کے تحت تشکیل دی گئی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے سیکرٹری جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی رینک کا پولیس افسر،حساس اداروں کے آفیشلز، سول آرمڈ فورسز، 3 ایٔر ڈیفنس ڈویژن، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، سی ٹی ڈی ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان ممبران ہوں گے ، کمیٹی ضلع میں دھماکہ خیز مواد کے اینڈ یوزر کی نگرانی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ نئے لائسنس کے اجرا کے لیے فزیبیلٹی اور این او سی جاری کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments