دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،1520گرام اور 1400گرام چر س بر آمد

دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں  گرفتار ،1520گرام اور  1400گرام چر س بر آمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں منشیات فروشوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

گزشتہ روز مٹھہ ٹوانہ پولیس اور سٹی پولیس جوہر آباد نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے بالترتیب 1520گرام اور 1400گرام چر س بر آمد ہوئی جبکہ سٹی پولیس نے ایک شراب فروش کو بھی قانون کی گرفت میں لے کر اس سے دس لٹر دیسی شراب بر آمد کی ، تینوں ملزمان کی خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اوت امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مودمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...