حاملہ خاتون کو کمرے میں بند کرکے مبینہ تشدد

 حاملہ خاتون کو کمرے میں  بند کرکے مبینہ تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حاملہ خاتون کو کمرے میں بند کرکے مبینہ تشدد، شوہر، سسر اور ساتھی پر زیورات چھیننے کا الزام، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق 14شمالی کی رہائشی ردا شاہین کا سات ماہ قبل محمد مدثر سے نکاح ہوا تھا اور وہ حاملہ ہے ، گزشتہ شب مبینہ طور پر مدثر اور شہریار نے اسے کمرے میں بند کرکے بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا جبکہ سسر اظہر پر بھی دروازہ بند کرانے اور تشدد میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، خاتون کے مطابق تشدد سے اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں،متاثرہ خاتون کا مزید الزام ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سونے کا 6 ماشے کا لاکٹ، 6 ماشے کے کانٹے اور 8 ماشے کی انگوٹھی بھی چھین لی، 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، بعدازاں خاتون کی درخواست پر مدثر، اظہر اور شہریار کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...