خواتین نے بس میں ساتھ بیٹھے شخص کی جیب کاٹ لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جوس پیتے شہری کی ایک لاکھ روپے کی رقم پر نظر رکھنے والی دو نامعلوم خواتین مبینہ طور پر بس میں ساتھ بیٹھ کر جیب کاٹ گئیں۔
بلاک نمبر 3 کے رہائشی ہینڈی کرافٹ کھلونوں کے تاجر رانا عبد الرحمن کے مطابق وہ 20 اگست کو سرگودھا مال خریدنے جا رہے تھے ، سلانوالی بس اسٹینڈ کے قریب گنے کا جوس پیتے ہوئے انہوں نے ایک لاکھ روپے جیب سے نکال کر جوس فروش کو ادائیگی کی اور رقم واپس جیب میں رکھ لی، جہاں موجود دو خواتین نے انہیں رقم رکھتے دیکھ لیا۔ بعد ازاں دونوں خواتین سرگودھا جانے والی اسی بس میں سوار ہو کر ان کے ساتھ بیٹھ گئیں اور شاہین آباد روڈ پر حیات پٹرولیم کے قریب اتر گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments