کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ضلعی زراعت افسران کو ممکنہ کھاد کی قلت کو روکنے کے لئے ڈیلرز شاپس اور گوداموں میں کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے فصل خریف کی کاشت کیلئے کھاد کی ممکنہ مصنوعی قلت کی روک تھام کیلئے محکمہ زراعت کو بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ، اس ضمن میں تحصیل کی سطح پر اوور چارجنگ اور ذخیرہ کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمات درج کرائیں گے ، جبکہ زراعت دفاتر میں شکایات سیل بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments