ڈی جی لائیو سٹاک دورہ چنیوٹ ، لمپی سکن کے اقدامات کا جائزہ

 ڈی جی لائیو سٹاک دورہ چنیوٹ ، لمپی سکن کے اقدامات کا جائزہ

ہسپتال کے انتظامی و طبی امور، متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کا بھی معائنہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر نے فیلڈ مانیٹرنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور نو تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر، دستیاب تکنیکی سہولیات، بیرونی مریضوں کے شعبے اور الٹرا سونوگرافی کی خدمات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے ہسپتال کے انتظامی و طبی امور، متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کا بھی معائنہ کیا۔ تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود اور فرائض کی انجام دہی میں مصروف پایا گیا۔ ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، خدمات کی فراہمی اور ریکارڈ کی دیکھ بھال کو سراہا، تاہم معائنہ رجسٹر میں مشاہدات درج کرتے ہوئے بیرونی مریضوں کے ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر ریکارڈ کی مزید بہتر دیکھ بھال کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تحصیل لالیاں کے موضع وصوانہ میں نجی لائیو سٹاک فارم کا دورہ بھی کیا، جہاں لمپی سکن ڈیزیز کے حوالے سے جاری اقدامات اور فیلڈ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بیماری کی روک تھام، قابو پانے اور نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ ڈاکٹر محمد واجد اور فیلڈ سٹاف کی بروقت کارروائی، مؤثر نگرانی اور بیماری کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لمپی سکن ڈیزیز کے حوالے سے مسلسل نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور مربوط فیلڈ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ مویشیوں کو بیماری سے محفوظ رکھتے ہوئے لائیو سٹاک فارمرز کو مؤثر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...