ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بھاری جرمانے، بل بھاری رقم کے ساتھ ارسال کے کیے جانے کا انکشاف
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بھاری جرمانے، بل بھاری رقم کے ساتھ ارسال کے کیے جانے کا انکشاف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہریوں پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بھاری جرمانوں نے مالی بوجھ ڈال دیا، ماہانہ صفائی بلبروقت جمع نہ ہونے پر دوسرے ہی ماہ سے جرمانے عائد کرکے کئی کئی ماہ کے یکمشت بل بھاری رقم کے ساتھ ارسال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق بعض شہریوں کو 10 ماہ کے تقریباً 3 ہزار روپے کے صفائی بل کے ساتھ 1717 روپے اضافی جرمانہ عائد کرکے نوٹس بھیجے گئے ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ شہریوں کا مؤقف کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے بعض علاقوں میں باقاعدہ کوڑا اٹھانے کی سروس چند ماہ قبل شروع کی گئی، جبکہ بل کئی کئی ماہ کے اکٹھے بھیجے جارہے ہیں اور سروس شروع ہونے سے پہلے کے عرصے کے واجبات کے ساتھ بھاری جرمانے عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے ،جب صفائی کی سہولت فراہم ہی نہیں کی گئی تو ان مہینوں کے بل کس بنیاد پر وصول کیے جارہے ہیں؟ ان کا کہنا کہ پہلے ہی مہنگائی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی اخراجات نے گھریلو بجٹ متاثر کررکھا ہے ، ایسے میں معمولی نوعیت کے صفائی بل پر نصف سے زائد اضافی رقم جرمانے کی مد میں وصول کرنا عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ غیر فراہم کردہ سروس کے عرصے کے بل فوری ختم کیے جائیں، عائد کیے گئے جرمانے واپس لیے جائیں اور صفائی بل اسی ماہ سے وصول کیے جائیں جس ماہ سے باقاعدہ کوڑا اٹھانے کی سروس شروع کی گئی، تاکہ شہریوں سے واجب الادا رقم ہی وصول ہو اور انہیں غیر ضروری جرمانوں سے ریلیف مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments