پہلی بیوی پر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑنے اور گھر سے نکالنے کا الزام، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کا دوسری بیوی کے ہمراہ پہلی بیوی پر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑنے اور گھر سے نکالنے کا الزام، مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 70 شمالی کی یسریٰ نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شادی محمد ذوالفقار سے ہوئی اور دونوں کی دو جواں بیٹیاں ہیں، جبکہ شوہر نے مبینہ طور پر اس کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کررکھی تھی جس پر وہ اکثر اسے تشدد اور گالم گلوچ کا نشانہ بناتا تھا، گزشتہ روز متاثرہ خاتون اپنی بیٹیوں کے ہمراہ گھر میں کیمروں کا کنکشن لگوا رہی تھی کہ ذوالفقار اپنی دوسری بیوی شہناز کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور اسے مبینہ طور پر بتایا کہ شہناز اب اسی گھر میں رہے گی، خاتون کے احتجاج پر دونوں مبینہ طور پر طیش میں آگئے ، شوہر نے بالوں سے پکڑ کر اسے تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments