گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میانوالی میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)ٹریفک ایجوکیشن کی جانب سے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کیئے جانے والے ریلیف سے متعلق آگاہی کی فراہم کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میانوالی میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ میانوالی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میانوالی میں ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔کالج انتظامیہ کی جانب سے لیکچر کا اہتمام کیا گیا مختلف کلاسز میں طلباء کوجو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے الیکٹرک بائیک سکیم کے سلسلہ میں طلباء اور طالبات کو آگاہ کیا گیا کہ سکیم سے پہلے اپنا ڈرائیونگ پرمٹ جاری کروا لیں تاکہ اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments