کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کا یونیورسٹی سرگودھا کا دورہ
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کا یونیورسٹی سرگودھا کا دورہ قیادت ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے کی اور نئے اورک آفس کا افتتاح بھی کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اعلیٰ سطحی وفد نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کی اور یونیورسٹی میں قائم کردہ نئے اورک آفس کا افتتاح بھی کیا۔ وفد جن ارکان پر مشتمل تھا ان میں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد واہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر جنید مغل،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد اے مدنی ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی، ٹریثر ر محمد اعظم ،ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد یار ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین شامل تھے ۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے وفد کے ارکان کو یونیورسٹی میں جاری پرگراموں کے بارے میں بریفینگ دی اور بتایا کہ اس وقت سرگودھا یونیورسٹی پنجاب کی جنرل یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ چار برسوں میں یونیورسٹی نے 90کے قریب پیٹنٹ رجسٹرڈ کروائے جو ادارے کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے گزشتہ چاربرس کامیابیوں سے بھرپور ہیں اورہم نے ادارے میں جو اصلاحات متعارف کروائی ہیں اس سے یونیورسٹی اب پاکستان کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے اورون ہیلتھ کے منصوبے کے تحت پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کی ہم قیادت کر رہے ہیں جسے کے درررس نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ دور حاضر میں وہی یونیورسٹیاں اپنا وجود قائم رکھ سکتی ہیں جو اپنے طالب علموں کی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تعلیم وتربیت کریں اور اساتذہ زمانے کے مطابق اپنے آپ کو اپ گریڈ رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments