خاتون کا سسر پر مبینہ طور پر چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

خاتون کا سسر پر مبینہ طور پر چار ماہ  تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کوٹ مومن میں خاتون کا اپنے سسر پر مبینہ طور پر چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور خاموش رہنے پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سدرہ کی شادی تقریباً 10 ماہ قبل جواد سے ہوئی تھی، جس کے بعد اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی چلا گیا، الزام ہے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں سسر ظہور جب بھی کوٹ مومن آتا، بہو کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا۔ اور کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بدنامی کے خوف سے وہ کافی عرصہ خاموش رہی، تاہم حاملہ ہونے پر شوہر کو تمام واقعے سے آگاہ کیا تو مبینہ طور پر شوہر نے بھی اسے خاموش رہنے کی دھمکی دی اور مبینہ تشدد کے بعد گھر سے نکال کر میکے بھیج دیا۔ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...