جوہر آباد خونخوار آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا

 جوہر آباد خونخوار آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا

چوراہوں اور دیگر پبلک مقامات خونخوار آوارہ کتے دندناتے پھر رہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈاگ کلنگ مہم کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین نہ ہونے کے سبب خوشاب کا ضلعی صدر مقام جوہر آبادخونخوار آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا شہر کی گلیو ں بازاروں چوکوں چوراہوں اور دیگر پبلک مقامات خونخوار آوارہ کتے دندناتے پھر رہے جس کی وجہ خواتین بچوں اور کمزور دل افراد کیلئے گھروں سے باہر نکلنا دشورا ہو چکا ہے بالخصوص علی الصبح نماززیوں کومساجد جانے میں شدیددشواریاں حائل ہین جبکہ خارش زدہ کتوں کے سبب علاقہ میں امرض پھیلنے کا ندیشہ ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ کوئی بھی اداری ڈاگ کلنگ مہم چلانے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ، ماضی قریب میں شہرہی علاقہ میں یہ ذمہ داری میونسپل کمیٹی اور دیہی علاقیں میں محکمہ صحت کے پاس تھیبد قسنمتی سے یہ دونوں ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈال کر خو د بری الزامہ قرار دیتے ہیں۔ جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...