پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ، غیاث میلہ
اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ممبر قومی اسمبلی اسامہ غیاث میلہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکا ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے صرف سفر کے اخراجات ہی نہیں بڑھتے بلکہ اشیائے ضروریہ، سبزیوں، پھلوں، دودھ، ادویات اور ہر قسم کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
اسامہ غیاث میلہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔ عوام سے ٹیکسز اور مہنگائی کے ذریعے مسلسل قربانی مانگنا ظلم کے مترادف ہے ، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب محض دعوے نہیں بلکہ عملی ریلیف چاہتے ہیں، حکومت نے اگر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مزید دشوار ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments