نئے صوبوں کیلئے ٹھو س لائحہ عمل طے کرنا ضروری ،اصغر بگھور
یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں پورے ملک اور قوم کے مستقبل کا مسئلہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مکمل سنجیدگی کے ساتھ ٹھو س لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے ، یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں پورے ملک اور قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے ، اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے نئے صوبوں کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ہے اس لئے ہماری جماعت نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے ، ہماری خواہیش ہے کہ نئے صوبے نئے صوبے لسانی یا ثقافتی بنیادوں پر نہیں، بلکہ خالصتا انتظامی تقاضوں اور عوامی سہولیات کو سامنے رکھ کر بنائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ کہ چھوٹے انتظامی یونٹس بننے سے ہائی کورٹس، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز جیسے ادارے زیادہ فعال انداز میں کام کر سکیں گے اور دور دراز کے علاقوں کے مکینوں کو صوبائی دارالحکومتوں تک طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments