پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف گھیرا تنگ
پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف گھیرا تنگ مختلف مقدمات میں مطلوب افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
میانوالی (نامہ نگار )پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ ،، مختلف مقدمات میں مطلوب افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری۔پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ سے قبل پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں متعدد متحرک اور سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں اراکین قومی اسمبلی جمال احسن خان اور بیرسٹر عمیر نیازی، اراکین پنجاب اسمبلی امین اللہ خان اور ملک ممتاز اسڑ سمیت ضلعی صدر خواتین ونگ عمارہ نیازی، سابق یو سی چیئرمین ملک شوکت اسڑ، ملک فتح خان اور عمران خان کے دیرینہ قریبی ساتھی ملک طارق رکھی کے علاوہ کئی دیگر رہنما اور کارکن بھی شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments