یوتھ گیمز میں 19 مقبول کھیلوں کے مقابلے ہوں گے
یوتھ گیمز میں 19 مقبول کھیلوں کے مقابلے ہوں گے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ،صائمہ منظور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یوتھ گیمز میں 19 مقبول کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے تحت 50 کروڑ روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں سرکاری و نجی مڈل و ہائی سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، دینی مدارس، لیبر سکولز، خصوصی سکولز و کالجز، ٹیوٹا اور نان فارمل سکولز کے اہل طلبہ و طالبات رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے یوتھ گیمز ایک اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی رجسٹریشن مقررہ تاریخ 25 ستمبر 2026 تک مکمل کریں اور مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں رجسٹریشن ان لان ہو گی جس کا لنک سی ایم پنجاب گیمز کی ویب سائیڈ پر موجود ہئے اور تمام تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کے لئے کیو ار کوڈ بھی مہیا کر دیا گیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments