ضلع بھر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات
سرگودھا(سٹاف رپور) سرگودھا میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے۔
جبکہ حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں ایلیٹ فورس کے دستوں نے مسلسل گشت اور مؤثر نگرانی کی۔ اہم عبادت گاہوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا، جبکہ پولیس اہلکار داخلی و خارجی راستوں پر بھی الرٹ رہے ۔ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت دینے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس ہمہ وقت متحرک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments