سرکاری دکانوں کے کرایوں میں کئی گئی گنا اضافے کے بعد از سرنو نیلامی کا عمل شروع

سرکاری دکانوں کے کرایوں میں کئی گئی گنا اضافے کے بعد از سرنو نیلامی کا عمل شروع

نیلامی کا آغاز 14ستمبر کو ہوگا اور یہ عمل مختلف ایام تک جاری رہے گا،نئی پالیسی کے تحت موجودہ یا سابقہ کرایہ داروں کو نیلامی میں ترجیح دی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں سرکاری اراضی پر قائم دکانوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافے کے بعد دکانوں کی ازسرنو نیلامی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، جس سے طویل عرصے سے کاروبار کرنے والے دکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت فاطمہ جناح روڈ، سلانوالی روڈ، شہر کے مختلف بلاکس اور دیگر اہم تجارتی مقامات پر قائم سرکاری دکانیں نئے سرے سے نیلام کی جارہی ہیں، نیلامی کا آغاز 14 ستمبر کو ہوگا اور یہ عمل مختلف ایام تک جاری رہے گا۔ نئی پالیسی کے تحت موجودہ یا سابقہ کرایہ داروں کو نیلامی میں ترجیح دی جائے گی، تاہم دکانوں کے نئے مقرر کردہ کرایوں میں نمایاں اضافے نے کاروباری افراد کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دکانوں سے حاصل ہونے والے کرائے کی تقسیم کا بھی نیا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت آمدن کا 50 فیصد متعلقہ اداروں جبکہ 50 فیصد محکمہ ریونیو کو دیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی اور کاروباری اخراجات میں اضافے کے باعث حالات مشکل ہیں، ایسے میں کرایوں میں یکدم کئی گنا اضافہ چھوٹے کاروباروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوسکتا ہے ۔ تاجروں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلامی سے قبل نئے کرایوں پر نظرثانی کی جائے ، چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دیا جائے اور طویل عرصے سے کاروبار کرنے والے سابقہ کرایہ داروں کے مفادات کو بھی مدنظر رکھا جائے ، بصورت دیگر بھاری کرایوں کے باعث متعدد کاروبار بند ہونے اور سرکاری مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...