خاتون اور انکے 4 کمسن بچوں کی عدم بازیابی پر شہر میں تشویش

 خاتون اور انکے 4 کمسن بچوں کی عدم بازیابی پر شہر میں تشویش

خاتون اور انکے 4 کمسن بچوں کی عدم بازیابی پر شہر میں تشویش پولیس کے پاس تمام تفصیلات موجود ہونے کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا

میانوالی (نامہ نگار)محلہ میانہ نئی آبادی سے لاپتہ ہونے والی خاتون اور ان کے 4 کمسن بچوں کی عدم بازیابی پر شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جس پر متاثرہ خاندان اور فیملی کے سربراہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل سے فوری نوٹس لینے کا زوردار مطالبہ کیا ہے ۔ تھانہ سٹی میانوالی میں مدعی محمد عمران کی درخواست پر ان کی اہلیہ زکیہ بی بی اور 4 بچوں (اقصیٰ 13 سال، 12 سالہ بیٹا، آریان 10 سال، اور الانشاء 6 سال) کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔متاثرہ خاتون نے اپنے موبائل نمبر سے اخری بار رابطہ کر کے لوکیشن ٹریس کرنے کی التجا کی تھی، جس کے بعد سے ان کا فون مسلسل بند جا رہا ہے ۔

پولیس کے پاس درخواست اور تمام تفصیلات موجود ہونے کے باوجود ابھی تک لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔متاثرہ خاندان اور مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا ذاتی طور پر نوٹس لے کر متعلقہ پولیس افسران کو تحرک میں لایا جائے ۔ آئی ٹی سیل اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر موبائل لوکیشن کے ذریعے زکیہ بی بی اور ان کے چاروں معصوم بچوں کو باحفاظت بازیاب کروایا جائے ۔ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...