ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ،طبی سہولیات ،ادویات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوجرانوالہ ٹیچنگ  ہسپتال ،طبی سہولیات ،ادویات کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال) کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹریز اور دیگر طبی یونٹس شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی بروقت اور معیاری دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...