جائیداد ہتھیانے کیلئے پرانا سٹامپ پیپر تیار کیے جانے کا انکشاف

 جائیداد ہتھیانے کیلئے پرانا سٹامپ پیپر تیار کیے جانے کا انکشاف

جائیداد ہتھیانے کیلئے پرانا سٹامپ پیپر تیار کیے جانے کا انکشافریکارڈ آفس کی مبینہ تصدیق میں سٹامپ پیپر کے کبھی جاری نہ ہونے کا دعویٰ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہتھیانے کے لیے مبینہ طور پر 24 سال پرانا جعلی اسٹامپ پیپر تیار کیے جانے کا انکشاف، ریکارڈ آفس کی مبینہ تصدیق میں مذکورہ اسٹامپ پیپر کے کبھی جاری نہ ہونے کا دعویٰ، ملزمان نے جعلی دستاویز کی بنیاد پر شہری کی 5 مرلے 170 مربع فٹ کمرشل جائیداد میں سے 3 مرلے پر ملکیتی حق جتاتے ہوئے قبضہ کر لیا، عمران ٹاؤن کے رہائشی غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ جائیداد میں 5 کمرشل دکانیں اور متعدد کمرے شامل ہیں جبکہ سرکاری فردِ ملکیت بھی اس کے نام پر موجود ہے ، اس نے جائیداد کبھی فروخت یا منتقل نہیں کی، مبینہ جعلی اقرار نامے میں صالح محمد کو خریدار جبکہ محمد یاسین کو گواہ ظاہر کیا گیا، صالح محمد کی وفات کے بعد اس کے بیٹے محمد نواز کی جانب سے جائیداد پر قبضہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، شہری نے محمد نواز، محمد یاسین اور اسٹامپ فروش کے منشی عتیق الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف جعل سازی، فراڈ، جعلی دستاویزات کی تیاری اور غیر قانونی قبضے کے الزامات عائد کیے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...