پٹرول کی قیمت میں فی لٹر100 روپے فوری کمی کی جائے ،حلیم عادل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے حکومت کے مجوزہ پٹرول ریلیف پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 100 روپے فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو براہِ راست، حقیقی اور بلاامتیاز ریلیف مل سکے ، حکومت کا پٹرول ریلیف پلان ابھی تک واضح نہیں، عوام کو کاغذی اعلانات کے بجائے عملی ریلیف چاہیے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ریلیف کے نام پر ٹوکن سسٹم یا پیچیدہ طریقہ کار عوام کو مزید مشکلات میں ڈالنے اور انہیں بھکاری بنانے کے مترادف ہوگا، غریب موٹرسائیکل سوار پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہیں، حکومت انہیں مزید شرائط اور مراحل میں نہ ڈالے بلکہ پٹرول کی قیمت براہِ راست کم کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت فوری، سادہ، شفاف اور یکساں ریلیف فراہم کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments